پاکستان
01 مارچ ، 2013

بھکر : زہریلی شراب سے ہلاکتیں ،2 سگے بھائی گرفتار

 بھکر : زہریلی شراب سے ہلاکتیں ،2 سگے بھائی گرفتار

بھکر … بھکر کی تحصیل دریاخان میں زہریلی شراب سے 12 افراد کی ہلاکت پر شہر میں سوگ کی فضا رہی ، پولیس نے شراب بیچنے کے الزام میں2 سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ، گذشتہ روز دریا خان میں زہریلی شراب پینے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے،واقعے کے سوگ میں آج شہر میں کئی مارکیٹیں اور بازار بند رہے ،شہریوں نے بھکرکلورکوٹ روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ،ایس ایس پی بھکر عبدالقادر قمر نے بتایا کہ زہریلی شراب بیچنے کے الزام میں2 سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیاگیا ،ملزمان سے مزید ڈیڑھ سو لیٹر زہریلی شراب بھی برآمد کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :