01 مارچ ، 2013
اسلام آباد…آئندہ بجٹ کا ابتدائی خاکہ تیا کرلیا گیا، بجٹ کا کل حجم 3 ہزار 200 ارب روپے رہنے کی توقع ہے، ترقیاتی بجٹ میں 90 ارب روپے جبکہ دفاعی بجٹ میں 54 ارب روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی کم از کم 5 فی صد بڑھ سکتی ہیں۔ ابتدائی خاکے کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم رواں مالی سال سے 210 ارب روپے زیادہ یعنی 3 ہزار 200 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ 360 ارب سے بڑھ کر 450 ارب روپے ہوسکتا ہے۔ وزراتوں کی بجٹ میں 5 سے 7 فی صد اضافے جبکہ بنیادی تنخوا ہ میں کم از کم پانچ فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ دفاع کے لیے 599 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے جو موجودہ مالی سال 545 ارب روپے ہے۔ پنشن کے لیے 136 ارب روپے اورسبسڈیز کے لیے 165 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ آئندہ بجٹ کا خسارہ معیشت کے 4.3 فی صد تک محدود رکھنے کا ہدف ہوگا۔