پاکستان
01 مارچ ، 2013

ایم ایس لیاقت میڈیکل اسپتال کی تعیناتی پر حکم امتناع جاری

 ایم ایس لیاقت میڈیکل اسپتال کی تعیناتی پر حکم امتناع جاری

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت میڈیکل اسپتال حیدرآباد کے ایم ایس کی حیثیت سے ڈاکٹر آغا تاج محمد کی تقرری پر حکم امتناع جاری کردیاہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔جنرل کیڈر گریڈ 20 کے افسر درخواست گزارڈاکٹر خالد قریشی کے وکیل احمد علی گھمرو ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق لیاقت میڈیکل اسپتال کا ایم ایس گریڈ 20جنرل کیڈر کا افسر تعینات ہوسکتاہے جبکہ ڈاکٹر آغا تاج محمد لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں گریڈ 18 کے افسر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس کے عہدے کیلئے ان کی تقرری غیر قانونی ہے۔عدالت نے 13 مارچ کو سماعت کیلئے چیف سیکریٹری،سیکریٹری صحت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

مزید خبریں :