پاکستان
01 مارچ ، 2013

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 40گاڑیاں خراب،200کیلئے ایندھن نہیں

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 40گاڑیاں خراب،200کیلئے ایندھن نہیں

کراچی…بلدیہ عظمی کراچی کے معاشی بحران کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں، کچرا اٹھانے والی کئی گاڑیاں خراب ہیں جبکہ دیگر گاڑیاں چلانے کیلئے ایندھن نہیں ہے۔ ڈی ایم ساوٴتھ میں موجود کے ایم سی کی ورکشاپ کے، جو ورک شاپ کے بجائے گاڑیوں کا قبرستان بنی ہوئی ہیں۔ یہاں کم اسے کم 100 کچرا اٹھانے والی گاڑیاں فیول نہ ہونی کی وجہ سے کھڑی ہیں جبکہ 20 سے زائد گاڑیاں خراب ہیں۔ جو گاڑیاں صحیح بھی وہ بری طرح خستہ حالی کا شکار ہیں کیوں کے مرمت کے پیسے نہیں ، ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ کچھ پتا نہیں کے کب سڑک پر کھڑی ہو جائیں۔ ڈی ایم سی ساوٴتھ کے ملازمین شہر میں کچرا جمع ہونے کی یہی وجہ ہے۔

مزید خبریں :