01 مارچ ، 2013
کوئٹہ … پبلک سروس کمیشن بلوچستان کے رکن واحد بخش کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ہائی کورٹ کی جانب سے پی ایس سی کیس میں ان کی سزا برقرار رکھنے پر فیصلہ کیا گیا۔ نیب حکام کے مطابق رکن پبلک سروس کمیشن واحد بخش کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ واحد بخش کو پی ایس سی کیس میں سزا سنائی گئی تھی جسے ہائیکورٹ کی جانب سے برقرار رکھا گیا ہے اس لئے انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق واحد بخش کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں بھی تفتیش کی جارہی ہے۔