01 مارچ ، 2013
لاہور…شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے انٹیلی جنس چیف نے بے نظیر کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان نہ جائیں ماری جائیں گی لیکن وہ پھر بھی آئیں۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 مغل پورہ میں استقبالیہ سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میں بائیس سال میں خود کش حملہ صرف بے نظیر بھٹو کے جلوس پر ہوا تھا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو اندر سے تباہ کرنا چاہتا ہے اس لئے اس نے ثقافتی یلغار کر رکھی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایران جانے والے لوگ دستخط اور کوئی معاہدہ کئے بغیر خالی ہاتھ واپس آ گئے۔ کیونکہ اس ڈیل میں امریکا ان کے پیچھے نہیں تھا۔ اگر میمو گیٹ اسکینڈل کا فیصلہ ہوتا تو امریکا میں زلزلہ آجاتا۔