01 مارچ ، 2013
قلات …بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قلات پریس کلب کے صدر کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے سینئر اہلکار نے جیو نیوز کو بتایاکہ قلا ت پریس کلب کے صدر محمود خان یہاں بازار میں گھڑی ساز کی دکان پر بیٹھے تھے کہ اچا نک وہاں دو مسلح موٹر سائیکل سوار پہنچے اور کلاشنکو ف سے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور وہ موقع سے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں محمودآفریدی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والے صحافی کی لاش کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔