پاکستان
01 مارچ ، 2013

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد8 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ہو گئی

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد8 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ہو گئی

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیے جس کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد8 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 82 لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 71 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 4 کروڑ 88 لاکھ،سندھ میں ایک کروڑ 86 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز 1 کروڑ 22 لاکھ اور بلوچستان میں 33 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول جاری ہونے تک ووٹرز لسٹوں میں نئے ووٹوں کا اندراج ہو سکے گا۔

مزید خبریں :