01 مارچ ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے بعض ٹی وی چینلز پرآنے والی ان خبروں کی تردیدکی ہے جس میں کہاگیاہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں جس کے باعث ایم کیوایم الیکشن میں حصہ لینے کیلئے نااہل ہے ۔ایم کیوایم کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ایم کیوایم گزشتہ کئی برسوں سے پابندی کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کراتی رہی ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کاایک وفدپیرکے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان سے ملاقات کریگااوراثاثے جمع کرانے کی تفصیلات سے انہیںآ گاہ کریگا۔