01 مارچ ، 2013
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی، ان کی جماعت نے ہمیشہ اقلیتوں کو اہمیت دی ہے۔ایوان اقبال لاہور میں مینارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے منظور وٹو کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت ناکام ہو چکی،انھوں نے پنجاب میں وفاداریاں تبدیل کرنے کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔ منظور وٹو نے بتایا کہ صدر آصف زرداری چار پانچ روز میں ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے جس سے ملک میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔