پاکستان
01 مارچ ، 2013

بلوچستان کے مسائل سے آگاہ ہیں، نواز شریف

بلوچستان کے مسائل سے آگاہ ہیں، نواز شریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان اور وہاں کے عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ اگر موقع ملا تو بلوچستان میں تعلیم، سیاحت، انفراسٹرکچر اور سوشل سیکٹر میں انقلاب لائیں گے۔رائے ونڈ لاہور میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما سیدل خان ناصر نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے وہاں امن وامان کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بلوچستان میں امن قائم کرنے میں ناکام رہی۔ اس سے پہلے کشمیری رہنما یاسین ملک نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں نوازشریف سے ملاقات کی اور میاں عباس شریف کی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :