پاکستان
01 مارچ ، 2013

پرویز مشرف کی واپسی کا اعلان محض دھوکا اور خود فریبی ہے،ن لیگ

اسلام آباد … مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی واپسی کا اعلان محض دھوکا اور خود فریبی ہے،وہ جس این آر او کے تحت گئے تھے اس میں ان کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ مشرف کی واپسی کے اعلان کے پیچھے ان لوگوں کی چال ہے جنہوں نے شکست کے خوف سے عام انتخابات کے التواء کی سازشیں کیں۔ مشرف ایسے اعلانات کئی بار کر چکے لیکن اپنے مظالم اور ان کے حساب کا خوف انہیں بزدلی اور راہ فرار پر مجبور کر دیتا ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ مشرف کی واپسی آئین و قانون کے مطابق تب خوش آئند ہو گی کہ جب انہیں اپنے گناہوں کا حساب دینے کے لیے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

مزید خبریں :