01 مارچ ، 2013
دوحہ …قطر کے رائل پرنس شیخ علی بن عبداللہ التہانی کا کہناہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور نئے ماڈل ویلیج تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔شہزادہ علی نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیراعظم ہاوٴس اسلام آبادمیں ملاقات کے موقع پر ان کو بتایا کہ ان کی حکومت کے تعاون سے رحیم یار خان میں نئے ماڈل ویلیج ،اسکول،اسپتال اور دیگر ادارے بنانے کے مختلف منصوبے مکمل کرلیے ہیں جبکہ کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں۔