پاکستان
01 مارچ ، 2013

سابق والیان ریاستوں کے ماہانہ مشاہرہ بڑھانے کا بل منظور

سابق والیان ریاستوں کے ماہانہ مشاہرہ بڑھانے کا بل منظور

اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والی سابق ریاستوں کے والیان کا ماہانہ مشاہرہ بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ سینیٹر اسلام الدین شیخ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والی ریاستوں کے والیان کے مشاہرے میں اضافے کے ترمیمی بل کی منظوری دی۔ کمیٹی نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ والیان کو مساویانہ بنیادوں پر مشاہرہ ادا کیا جائے۔ کمیٹی نے ان کا ماہانہ مشاہرہ 2 لاکھ روپے کرنے اور اس میں ہر تین سال بعد 15 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔

مزید خبریں :