پاکستان
01 مارچ ، 2013

ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے میٹروبس ،لیپ ٹاپ اسکیم کا ریکارڈ طلب کرلیا

ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے میٹروبس ،لیپ ٹاپ اسکیم کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور…ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے میٹروبس سمیت تین بڑے منصوبوں کی شفافیت جانچنے کیلئے پنجاب حکومت سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے پنجاب حکومت کے نام ایک خط میں ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں ۔ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مطلوبہ ریکارڈ جلد مل گیا تو اسمبلیز کی مدت ختم ہونے سے قبل شفافیت رپورٹ پیش کردیں گے۔پنجاب حکومت نے میٹروبس ، اُجالا پروگرام اورلیپ ٹاپ اسکیم کی شفافیت جانچنے کیلئے جمعرات کو ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل سے معاہد ہ کیا تھا۔

مزید خبریں :