02 مارچ ، 2013
اسلام آباد… جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔27 مارچ کو مدت پوری کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے معاملے پر غور ہو گاچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کیمطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کیاجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے معاملے پر غور کیا جائے گا جن کی ایک سال کی مدت ملازمت 27 مارچ کو پوری ہورہی ہے۔۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔