پاکستان
02 مارچ ، 2013

آئر لینڈ کی طرف سے پاکستانیوں کی سب سے زیادہ ویزا درخواستیں مسترد

 آئر لینڈ کی طرف سے پاکستانیوں کی سب سے زیادہ ویزا درخواستیں مسترد

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…برطانوی اخبار”دی سن“ کے مطابق گزشتہ برس آئر لینڈ نے پاکستانیوں کو سب سے کم ویزے جاری کیے۔ آئر لینڈ کے ویزے کے لئے درخواست دینے والے دنیا کے سرفہرست دس ممالک میں پاکستان کی ویزا درخواستیں سب سے زیادہ مسترد کی گئیں۔ جب کی سعودی عرب کے شہریوں کی طرف سے سو فی صد درخواستیں منظور کی گئیں اور انہیں ویزے جاری کئے گئے ۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے صرف5فی صد ویزادرخواستیں مسترد ہوئیں۔وزیر انصاف ایلن شیٹر کے مطابق2012میں آئر لینڈ کیلئے پاکستان کی سب سے زیادہ ویزا درخواستیں مسترد کی گئی۔پاکستانیوں کی طرف سے16سو درخواستیں دی گئی جن میں1040 درخواستوں پر ویزے جاری کیے گئے جب کہ35فی صد کو مسترد کر دیا گیا ۔ 2012میں کسی ملک کی طرف سے وزیٹنگ ویزے کی یہ سب سے زیادہ مسترد درخواستوں کی شرح ہے۔پاکستان کے بعد نائجیریا کی 30فی صد درخواستیں مسترد کردی گئی۔ نائجیریا کی طرف سے43سو ویزا درخواستیں موصول ہوئیں جن میں13سو کو مسترد کردیا گیا۔ آئرلینڈ کے لئے سب سے زیادہ درخواستیں روس کی طرف سے ملی جن کو گرم جوشی سے لیا گیا اور97فی صد کو ویزے جاری کیے گئے۔روسی شہریوں کو 65سو میں6270 کوویزے جاری ہوئے۔وزیر کے مطابق 2012میں آئرلینڈ کے ویزے کے لئے88ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں91فیصد کو ویزے جاری کیے گئے۔ان میں39700 سیاحتی ویزے کے لئے درخواستیں دی گئی جن میں سے35ہزار کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔

مزید خبریں :