02 مارچ ، 2013
کوئٹہ…بلوچستان میں پچھلے ایک ہفتے سے جاری سردی کی لہر میں نمایاں کمی ہوئی۔آئندہ چند روز میں موسم گرم ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث پچھلے ایک ہفتے سے سردی کی لہر آئی ہوئی تھی۔ تاہم دو روز سے موسم بہتر ہونے کی وجہ سے موسم کی شدت میں کمی ائی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ اور زیارت میں کم سے کم دجہ حرارت منفی ایک اور قلات میں دوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسم گرم ہونے کا امکان ہے۔