پاکستان
02 مارچ ، 2013

لاہور: گورنر سندھ کی صدر زرداری سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر گفتگو

لاہور: گورنر سندھ کی صدر زرداری سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر گفتگو

لاہور … گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے لاہور میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان تنازع، سیاسی صورتحال اور نگراں سیٹ اپ پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات بلاول ہاوٴس لاہور میں ہوئی۔ صدر اور گورنر سندھ کے درمیان ایم کیو ایم کے وفاقی اور صوبائی وزراء کے استعفے واپس لینے پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی متحد ہوکر چلنے اور متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے پر تبادلہٴ خیال کیا۔

مزید خبریں :