پاکستان
02 مارچ ، 2013

بھارتی کوسٹ گارڈز کی پاکستانی کشتی پر فائرنگ، ایک ماہی گیر زخمی

بھارتی کوسٹ گارڈز کی پاکستانی کشتی پر فائرنگ، ایک ماہی گیر زخمی

کراچی … رن آف کچھ کے متنازع علاقے میں بھارتی کوسٹ گارڈز نے پاکستانی کشتی پر فائرنگ کردی، ایک ماہی زخمی ہوگیا۔ فشریز ذرائع کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈز نے پاکستانی کشتی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر زخمی ہوگیا، پاکستانی کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے دیگر افراد جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رن آف کچھ کے متنازع ساحل پر پیش آیا، بھارتی کوسٹ گارڈز نے پاکستانی کشتی قبضے میں لے لی۔

مزید خبریں :