23 جنوری ، 2025
کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 60 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
پیپلز بس سروس کے نئے کرایوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر کرائے 20 سے 60 فیصد بڑھا دیے گئے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بسوں پر نئے نرخ آویزاں کر دیے گئے ہیں جن کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
خیال رہے کہ اس وقت شہر قائد میں پیپلز بس سروس کا کم سے کم کرایا 50 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایا 100 روپے ہے۔