Time 26 جنوری ، 2025
پاکستان

ایسے دور میں جی رہے ہیں جس کا چہرہ ٹیکنالوجی بنا رہی ہے: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ایسے عہد میں زندگی گزار  رہے ہیں جس کا چہرہ ٹیکنالوجی بنا رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جام شورو میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی، ڈیٹا پروٹیکشن اور معاشی عدم مساوات اس دور کے چیلنج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے عہد میں زندگی گزار رہے ہیں جس کا چہرہ ٹیکنالوجی بنا رہی ہے، ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن، فیک نیوز اور سائبر کرائمز بھی اس عہد کے بڑے چیلنج ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، نوجوانوں کے راستے سے رکاوٹیں ہٹائیں، مدد کریں اور ہاتھ تھامیں، وادی سندھ کی تہذیب ہزاروں سال پہلے بھی بہت ترقی یافتہ تھی، موئن جو دڑو میں جدید ترین شہری انفرا اسٹرکچر موجود تھا۔

مزید خبریں :