پاکستان
03 مارچ ، 2013

مختلف شہروں میں یکم مارچ کی قیمتوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت

مختلف شہروں میں یکم مارچ کی قیمتوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت

کراچی…حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ واپس لے لیاہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 28 فروری کی سطح پر واپس آگئیں ۔تاہم مختلف علاقوں میں اب بھی پیٹرول یکم مارچ والی قیمت پرفروخت کیاجارہاہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول 106روپے 60پیسے سے کم ہوکر 103 روپے07پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 113روپے56پیسے سے کم ہوکر 109روپے21پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کا تیل 103روپے 69پیسے سے گھٹ کر 99روپے90پیسے فی لٹر ہو گئی۔قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیاہے۔تاہم مختلف شہروں کے کئی پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات یکم مارچ کوبڑھائی گئی قیمتوں پرہی مل رہاہے جس سے شہری پریشانی کاشکارہیں۔

مزید خبریں :