پاکستان
03 مارچ ، 2013

بالائی علاقوں میں موسم تبدیل،سردی میں کمی

بالائی علاقوں میں موسم تبدیل،سردی میں کمی

اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور سردی میں کمی ہونے لگی ہے۔ کئی مقامات پر راستے اب تک نہ کھلنے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔گلگت بلتستان میں موسم صاف ہونے کے بعد ابھی تک کئی بالائی علاقوں میں راستوں سے برف ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا جاسکا،جس سے ہنزہ نگر، دیامر، استور اور غذر میں لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں سردی کم ہو رہی ہے۔ تاہم پہاڑوں پر جمی برف کی وجہ سے موسم اب تک سرد ہے۔ شمالی بلوچستان میں خشک سردی کی وجہ سے مختلف امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جس سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔آزادکشمیر اور قبائلی علاقوں میں بھی سردی میں کمی ہورہی ہے۔

مزید خبریں :