پاکستان
03 مارچ ، 2013

کراچی: نیٹی جیٹی پل پر حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 12 زخمی

کراچی…کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر گاڑی حادثے کا شکار ہوکرالٹ گئی ،جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق نیٹی جیٹی پل پر شادی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس آنے والی فیملی کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی،جس کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہو نے والے افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں :