پاکستان
03 مارچ ، 2013

سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

 سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد… آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں سندھ اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استورمیں منفی 9، پاراچنار، مالم جبہ منفی 4، کالام، ہنزہ، اسکردو منفی 3، گوپس میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :