03 مارچ ، 2013
لاہور…پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں پٹرول نایاب ہو گیا،بیشتر فلنگ اسٹیشن بندپڑے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ واپس لینے کے فیصلے پرلاہورکے شہری نئی مصیبت میں مبتلا ہو گئے،بیشترفلنگ اسٹیشن مالکان نے قیمتیں کم کرنے کی بجائے پٹرول پمپ ہی بند کر دیئے،جس کے بعد صارفین پٹرول کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔دوسری جانب اوگرا شیڈول کے مطابق شہرمیں سی این جی اسٹیشن بھی آج صبح6بجے سے5 بجے دن کے لئے بندکر دیئے گئے ہیں۔