پاکستان
03 مارچ ، 2013

نمایاں تعلیمی کار کردگی، خصوصی طلبہ وطالبات کولاہورکی سیر کرائی گئی

لاہور…حکومت پنجاب کی ہدایت پرصوبے کے تمام بورڈز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے خصوصی طلبہ وطالبات کو گجومتہ سے آزادی چوک تک کا سفرکروایا گیا، جس سے طلبہ خوب محظوظ ہوئے۔ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے خصوصی طلبہ وطالبات میں میگا پراجیکٹ میٹروبس سروس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے سو سے زائد پوزیشن ہولڈرز خصوصی بچوں کو گجومتہ سے آزادی چوک تک میٹروبس میں مرحلہ وار سفر کروایا گیا۔ خصوصی بچے اس یادگار سفر سے بے حد لطف اندوز ہوئے۔ خصوصی طلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ میٹروبس کی سہولت شہریوں کیلئے بہت مفید اور کارآمد ہے۔ اس موقع پر خصوصی طلبہ و طالبات کو مینارپاکستان، بادشاہی مسجد اور لاہور فورٹ کی بھی سیر کروائی گئی۔

مزید خبریں :