پاکستان
03 مارچ ، 2013

لاہور میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لاہور…لاہور میں احمد نگر ٹاوٴن شپ کے رہائشیوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی پر ماڈل ٹاوٴن میں وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں شریک احمد نگر ٹاوٴن شپ کے رہائشیوں نے ہاتھوں میں احتجاجی بینر اور گندے پانی سے بھری بوتلیں اٹھا رکھی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ ان کی آبادی میں گذشتہ بیس سال سے پینے کا صاف پانی میسر نہیں ،گندا پانی پینے سے ان کے بچے ،خواتین اور دیگر افراد بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے بھی پینے کے صاف پانی کیلئے ٹیوب ویل لگانے کا دو بار وعدہ کیا مگر وہ بدستور محروم ہیں۔

مزید خبریں :