پاکستان
03 مارچ ، 2013

آئی جی ایف سی کا ا سکوائش کھلاڑی ذیشان جاوید کو اسپانسرشپ کا اعلان

پشاور…انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل غیور محمود نے جیو نیوز پر نشر ہونے والی خبر کانوٹس لیتے ہوئے ا سکوائش کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ذیشان جاوید کو اسپانسرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جیو نیوز پر اسکوائش کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ذیشان جاوید کی مالی مشکلات کے حوالے سے خبر نشرہوئی تھی۔ جس پر آئی جی ایف سی میجر جنرل غیور محمود نے اسکواش پلیئر ذیشان کی اسپانسر شپ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ فرنٹیئر کور کے ترجمان میجر فضل نے جیو نیوز کو بتایا کہ عنقریب آئی جی ایف سی اسکوائش کھلاڑی ذیشان جاوید سے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :