Time 01 فروری ، 2025
پاکستان

لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، مریم نواز کی ٹوئٹ پر شرجیل میمن کا ردعمل

لاہور میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے حوالے سے کی گئی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹوئٹ پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔  

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹوئٹ کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا ہے یہ جان کر اچھا لگا کے سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ ہے جس نے الیکٹرک بسیں چلانا شروع کیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا ریکارڈ کی درستی کرلیں، سندھ حکومت کی الیکٹرک بسیں جنوری 2023 میں شروع ہوئی تھیں، پنجاب نے سندھ کے بعد الیکٹرک بسیں چلائیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کو ردعمل دیتے ہوئے کہا سمجھ نہیں آرہی آج کل آپ لوگ اتنے اِن سکیور کیوں ہو رہے ہیں، پہلے تاجروں کی مذاق میں کی گئی بات پر ان کو جھاڑ پلائی اور اب یہ، ویسے اورنج لائن، تین میٹروز، اسپیڈ بسوں اور الیکٹرک بائیکس کے بعد یہ اگلا قدم ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اصل صورت حال اور کہانی پھر سہی۔

مزید خبریں :