Time 02 فروری ، 2025
پاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز بند

لاہور سمیت  پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز بند
دھند کے باعث کئی دیگر بڑی شاہراہیں بھی بند ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے/ فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ 

حکام کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ 

اس کے علاوہ دھند کے باعث کئی دیگر بڑی شاہراہیں بھی بند ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر  ہے۔ 

مزید خبریں :