Time 04 فروری ، 2025
دنیا

وائٹ ہاؤس کی اخراجات منجمد کرنے کی کوششوں کو ایک اور بڑا دھچکا

امریکن پاکستانی وفاقی جج لورین علی خان نے وائٹ ہاؤس  کے  اخراجات منجمد کرنے کے حکم نامے کے خلاف مزید پابندیوں کا عندیہ دیدیا۔

 امریکن پاکستانی وفاقی ڈسٹرکٹ کورٹ جج لورین علی خان نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ممکنہ طورپر آئین سے متصادم اور کانگریس کی تخصیص میں مداخلت ہے۔

لورین علی خان نے مزید کہا کہ فنڈنگ منجمد ہونے سے اس لائف لائن کو خطرہ ہے جو ان گنت تنظیموں کو آپریشنل کرتی ہے۔

واضح رہے ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی امداد اور قرضوں پر اخراجات پچھلے ہفتے منجمد کیے تھے۔

مزید خبریں :