Time 07 فروری ، 2025
دنیا

امریکا کو زیادہ طاقتور بنائیں گے، دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا: ٹرمپ

امریکا کو زیادہ طاقتور بنائیں گے، دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا: ٹرمپ
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنائیں گے، ہمیں دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

 واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آزادیِ اظہارِ رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا ہوگا، ہم سب کو پتہ ہے صحیح کیا ہے، غلط کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  آج کے دور میں درمیان کا راستہ تلاش کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

امریکی صدر نے  پوٹومک فضائی حادثے کا گولف سے موازنہ کرتے ہوئے کہا گولف میں کبھی نہیں دیکھا کہ ایک بال دوسری بال سے ٹکرا جائے،کافی غلطیاں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں،ایئرٹریفک کنٹرول کے لیے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام لائیں گے۔

 ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنائیں گے، ہمیں دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ  نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک فلسطینی اس خطے میں نئے اور جدید گھروں کے ساتھ کہیں زیادہ محفوظ اور خوبصورت کمیونٹیز میں دوبارہ آباد ہو چکے ہوں گے۔

ٹرمپ کے اعلان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کی مخالفت کی اور دو ریاستی حل پر زور دیا ۔

مزید خبریں :