Time 13 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

مفتی قوی نے راکھی ساونت سے شادی کی تاریخ بھی بتادی

مفتی قوی نے راکھی ساونت سے شادی کی تاریخ بھی بتادی
فوٹو: فائل

مفتی قوی نےگزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد راکھی ساونت نے بھی مثبت ردعمل دیا تھا، اب مفتی قوی نے راکھی ساونت سے شادی کی تاریخ بھی بتادی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے دعویٰ کیا کہ ان کا راکھی ساونت سے نکاح ہونے جارہا ہے۔

خاتون میزبان کے استفسار  پر مفتی قوی نے بتایا کہ راکھی ساونت نے نکاح کے لیے 14 فروری کہا ہے۔ مفتی قوی نے میزبان کو بھی پیشکش کی کہ وہ ان کے ساتھ نکاح میں شرکت کریں اور گواہ بنیں۔

مفتی قوی نے سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد راکھی ساونت کا لباس بالکل شریعت والا اور فطرت والا ہوگا۔ مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ میرا لباس بھی تبدیل ہوجائے۔

اس سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں مفتی قوی نے راکھی سے شادی کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں گی تو وہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے تیار ہیں۔

مفتی قوی کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ جو بھی نکاح کرنا ہے ان سے پوچھ کر کرنا ہے اور کسی کو اپنے نکاح کی تعداد نہیں بتانی۔

بعدازاں راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں، قوی صاحب آپ کے نام میں ہی قوی آتا ہے، میرے لیے ’کویتا‘ (شاعری) لکھیے‘۔


مزید خبریں :