05 مارچ ، 2013
نیو یارک…شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد امریکا اور چین اس پر پابندی لگانے کیلئے متفق ہوگئے ہیں جبکہ اقوا م متحدہ نے نئی پابندیو ں پراجلاس طلب کرلیا ہے ،، اقوا م متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے امریکا اور چین کی جانب سے شمالی کوریا پرپابندیو?ں کے بعدبند کمرہ اجلاس بلایا ہے ،، تاکہ دیگر 13کونسل ممبران کو شمالی کوریا کو تنہا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے ،، تاہم اجلاس میں ووٹ ڈالنے کی کوئی امید نہیں ،، سات سال میں شمالی کوریا نے تیسرا جوہری تجربہ 12 فروری کوکیا،،جس پر شمالی کوریا کو عالمی برادر ی کی جانب سیشدید تنقید اور دباوٴ کاسامنا تھا۔