05 مارچ ، 2013
لندن…متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاوٴن کو3دن گزرگئے، دہشتگرد وں کو گرفتارنہیں کیاگیا، 3 دن کے نوٹس کے اختتام پررابطہ کمیٹی کوآئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کااختیاردیتاہوں۔ان کا کہنا ہے کہ نہ وزیراعلیٰ سندھ اور نہ کسی اورحکومتی ذمہ دارنے عباس ٹاوٴن کا دورہ کیا۔ قیامت صغریٰ کے بعدزندہ بچ جانیوالے متاثرین کی فریاد بھی نہیں سنی گئی۔