05 مارچ ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیپلز پاٹی کے رکن سندھ اسمبلی رفیق انجینئر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ رفیق انجینئر مرحوم کی خدمات کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ لیاری گینگ وار کے ہاتھوں مرحوم کو ذہنی و جسمانی اذیتیں دی گئیں جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباوٴ کا شکار تھے اور شاید یہی ان کی موت کا سبب بنا۔الطاف حسین نے رفیق انجینئر کے لواحقین عزیزواقارب اور ان کے دوست احباب سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔