پاکستان
05 مارچ ، 2013

رحمان ملک صوبائی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں،ذوالفقار کھوسہ

 رحمان ملک صوبائی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں،ذوالفقار کھوسہ

لاہور…سینئر مشیروزیراعلیٰ پنجاب سینیٹرسردار ذوالفقار کھوسہ کا کہناہے کہ رحمان ملک بیان بازی کے ذریعے صوبائی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں،وہ اپنے فرائض صحیح طریقے سے انجام دیں تو دہشت گردی میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیرِداخلہ رحمٰن ملک کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہاکہ رحمان ملک بیان بازی کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں،ان کاکہناتھاکہ دہشت گردوں کو وفاقی اور پیپلز پارٹی کی سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے خطرناک اسلحہ کے لائسنس جاری کئے،سندھ،بلوچستان اور سرحد میں ہونیوالی دہشت گردی کی ذمہ داری پنجاب پر ڈالنے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

مزید خبریں :