05 مارچ ، 2013
کراچی…متحدہ قومی مو منٹ نے سید سردار احمد کو قائد حزب نامزد کردیا ہے۔ درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کے پاس جمع کرادی گئی۔ایم کیو ایم کے وزراء ،صوبائی مشیر، معاون خصوصی اور کو آرڈینیٹر کے استعفیٰ منظور کئے جانے کے بعد متحدہ قومی مومنٹ کے وفد نے آج اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرکے ایوان میں قائد حزب اختلاف کیلئے درخواست جمع کرائی۔ درخواست پر ایم کیو ایم کے چالیس اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماء اور سابق وزیر ِ امور نوجوانان فیصل سبز واری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد انکی جماعت کے نمائندے سردار احمد کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا جائے گا۔