پاکستان
05 مارچ ، 2013

دونوں ٹانگوں سے محروم بچے کی علاج اور تعلیم کیلئے امداد کی اپیل

پشاور…کرم ایجنسی میں ایک دھماکے میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہونے والے پانچویں جماعت کے طالبعلم نے گورنر خیبر پختونخوا سے علاج اور تعلیم کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔ کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والا بارہ سالہ عرفان اللہ 2011 میں ہونے والے دھماکے میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا تھا عرفان اللہ کے مطابق وہ پانچویں جماعت کا طالبعلم ہے اور پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تاہم معذور ہونے پر وہ تعلیم کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، اس نے مطالبہ کیا کہ مصنوعی ٹانگیں لگانے اور پڑھائی کے لیے انہیں امداددی جائے۔

مزید خبریں :