پاکستان
05 مارچ ، 2013

ٹیکس چوروں ، نادہندگان اورمجرموں کیلئے الیکشن کے دروازے بند

ٹیکس چوروں ، نادہندگان اورمجرموں کیلئے الیکشن کے دروازے بند

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کل (بدھ کو)ٹیکس چوروں ، بینک نادہندگان اور سزا یافتہ افراد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے گا، کاغذات نامزدگی میں ترامیم کاجائزہ لینے کیلئے وزیرقانون الیکشن کمیشن کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ اسلام آباد میں ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک،ایف بی آر،نیب اور نادرا حکام شریک ہوں گے۔ انہیں پانچ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹیکس چوروں، بینک نادہندگان اور سزا یافتہ افراد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے طریقہ کار طے کیا تھا۔اجلاس میں اس نظام کی منظوری کے بعدآن لائن سسٹم کی تیاری پر کام شروع کردیا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک بھی کل الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کریں گے جس میں کاغذات نامزدگی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا،ان ترامیم کی حتمی منظوری صدر دیں گے ، جس کے بعد ان کی چھپائی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :