پاکستان
05 مارچ ، 2013

پشاور: پریشر ککر میں نصب بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا

پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں پریشر ککر میں نصب بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علاقہ متنی کے درال کندا میں خودساختہ بم کو پریشر ککر میں ریمورٹ کنٹرول کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔جس کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے پریشر ککر میں نصب ڈیڑھ سے دو کلو گرام بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔پولیس کے مطابق متنی میں ایک ہی دن میں بارودی مواد ناکارہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

مزید خبریں :