پاکستان
05 مارچ ، 2013

کراچی :اغواء کے مقدمے میں رینجرز افسر کا 14 روزہ ریمانڈ

کراچی …کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغواء کے مقدمے میں رینجرز کے انسپکٹر کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ مبینہ ٹاوٴن پولیس نے اغواء کے مقدمے میں رینجرز کے انسپکٹر امیر افسر کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر کے مطابق لالہ امین ،امیر افضل اور غازی خان کے اغواء کے مقدمے میں رینجرز انسپکٹرامیر افسر ملوث ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعاپر ملزم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

مزید خبریں :