پاکستان
05 مارچ ، 2013

پاکستان اور بھارت کو اپنے تعلقات بہتر رکھنے ہوں گے،جلیل جیلانی

 پاکستان اور بھارت کو اپنے تعلقات بہتر رکھنے ہوں گے،جلیل جیلانی

اسلام آباد…سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ مسائل کا حل فوجی نہیں، ایٹمی دنیا میں پاکستان اور بھارت کو اپنے تعلقات بہتر رکھنا ہوں گے۔ انہوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان روایتی ہتھیاروں کی جنگ ہوئی توانتہائی مہلک ہوگی۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی عوامی سماعت کے موقع پر سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کاکہناتھاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محورہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کو بہتر بنانا ہے، پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے ماضی میں سارک سربراہ کانفرنسوں کا انعقاد نہ ہو سکا،سارک ممالک میں ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ پاک بھارت مسائل کا حل نہ ہونا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل پر کافی پیش رفت ہوئی ہے، اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی معاملات آگے بڑھے ہیں۔

مزید خبریں :