05 مارچ ، 2013
کراچی … محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو گئے ہیں ، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پارہ چنار میں منفی 3 ،کالام منفی 2، گوپس اور اسکردو منفی ایک ، کوئٹہ 3 اور مری میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں کم از کم 14 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ،حیدر آباد 15 اور 34 ، اسلام آباد 9 اور 28 ، لاہور 11 اور 28 ، پشاور 11 اور 30 ، ملتان 14 اور 29 ، مظفر آباد 11 اور 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔