05 مارچ ، 2013
مانسہرہ …اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ حکومت انسداد دہشت گردی کے نام سے بل لاکر اہل حق کا راستہ روکنے کی کوشش کررہی ہے جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی انہوں نے یہ بات مانسہرہ کے علاقے بفہ میں نذیر ہزاروی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مولانا احمد لدھیانوی نے حکومتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انکی جماعت پر پنجاب حکومت کی سپورٹ کا الزام لگانے والے خود بھی انتخابی مفاد کے لئے انہیں سپورٹ کرتے نظر آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اہلسنت و الجماعت متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ حکومت انسداد دہشت گردی کینام سے جو بل لا رہی ہے ایسا کوئی بل انکا راستہ نہیں روک سکے گا۔