پاکستان
05 مارچ ، 2013

سانحہ عباس ٹاؤن:رابطہ کمیٹی کل پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریگی

سانحہ عباس ٹاؤن:رابطہ کمیٹی کل پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریگی

کراچی …سانحہ عباس ٹاوٴن میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور حکومت کی جانب سے متاثرین کی دادرسی نہ کیے جانے پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مختلف فیصلے کرلیے ۔سانحہ عباس ٹاوٴن میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی عدم گرفتاری اورحکومت کی جانب سے سانحہ کے متاثرین کی دادرسی نہ کیے جانے پر آیندہ کالائحہ عمل طے کرنے کے لیے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس ہوا اجلا س میں حکومت کی جانب سے سانحہ عباس ٹاوٴن کے ذمے دار دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی اورمتاثرین کی دادرسی نہ کیے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس میں ایم کیوایم کے لائحہ عمل پرتفصیلی غوروخوص کیاگیااور مختلف فیصلے کیے گئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کل پریس کانفرنس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اجلاس میں سانحہ عباس ٹاوٴن میں شہیدہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا، زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لیے دعاکی اورسانحہ عباس ٹاوٴن کے متاثرین سے دلی ہمدردی اورمکمل یکجہتی کااظہارکیاگیا۔

مزید خبریں :