05 مارچ ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے کلفٹن میں شاپنگ مال سے خاتون کے اغوا ء کی ناکام کوشش کی گئی۔پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ زنے واردات ناکام بنادی،سیکیورٹی کیمروں نے ملزمان کو گرفت میں لے لیا لیکن سیکیورٹی ادارے اب تک ملزمان کو گرفت میں نہیں لاسکے۔02مارچ2013کوکلفٹن کے انتہائی مصروف شاپنگ مال میں خاتون کے اغواء کی ناکام کوشش کی گئی واردات کی ایف آ ئی آر درج کی گئی مگرتحقیقاتی ادارے تاحال کسی ملزم کوقانون کی گرفت میں نہ لاسکے، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون سمیت تینوں ملزمان کے چہرے اورخدوخال نہایت واضح ہیں۔شاپنگ مال کی سیکیورٹی انتظامیہ کی بروقت کارروائی اور جوابی فائرنگ کی وجہ سے اغواء کی یہ واردات تو ناکام ہوگئی ،جس میں ایک ملزم کودبوچنے والا سیکیورٹی بھی زخمی ہوا ،لیکن پولیس تاحال کوئی نتیجہ خیز کارروائی نہ کرسکی۔ملزمان کی جانب سے چھینی گئی گاڑی کی روانگی کے بعدٹائروں کے نشانات اوروہ گاڑی جو ملزمان چھوڑ کر فرار ہوئے اس سے ملنے والے موبائل فون اور پستول سے بھی تفتیشی حکام کو یقینا ً مدد ملی ہوگی مگر عملی طور پر کیس وہیں کا وہیں ہے۔پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ زنے اغواء کی واردات ناکام بنادی،سیکیورٹی کیمروں نے ملزمان کو گرفت میں لے لیا، شہریوں کو اب انتظار ہے کہ سیکیورٹی ادارے کب تک ملزمان کو گرفت میں لاتے ہیں۔