پاکستان
05 مارچ ، 2013

کوئٹہ: رکشے سے برآمد ہونے والے بم کوناکارہ بنادیا

کوئٹہ…کوئٹہ کے سریاب روڈ پر رکشے سے برآمد ہونے والے بم کوناکارہ بنادیا گیا۔چالیس کلودھماکہ خیز مواد رکشے کے سیلنڈر میں نصب کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ انہوں اطلاع ملی کہ ایک مشکوک رکشا سریاب کے مقامی ہسپتال کے ساتھ سڑک کنارے کھڑا ہے جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے رکشے کے سی این جی سیلنڈر میں نصب چالیس کلودھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا جسے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم پھٹنے سے علاقے میں بڑی تباہی پھیل سکتی تھی ۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو یہ اطلاع تھی کہ کوئٹہ میں رکشے کے ذریعے دہشت گردی کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :